جمعرات 24 ستمبر 2026 - 15:43
ایرانی زائرین کا راستہ روکنا بڑی غلطی ہے؛ تحریکِ نُجَباء عراق کے سربراہ کا سخت ردعمل

حوزہ/ تحریک نُجَباء عراق کی مجلسِ عاملہ کے سربراہ شیخ ناظم السعیدی نے ایرانی پروازوں کی عراق آمد روکنے کے امریکی فیصلے میں عراقی حکومت کی مبینہ حمایت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں پر عائد محاصرے میں شرکت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نُجَباء عراق کی مجلسِ عاملہ کے سربراہ شیخ ناظم السعیدی نے ایرانی پروازوں کی عراق آمد روکنے کے امریکی فیصلے میں عراقی حکومت کی مبینہ حمایت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں پر عائد محاصرے میں شرکت قرار دیا ہے۔

شیخ ناظم السعیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عراق کی جانب سے امام علیؑ کے پیروکاروں پر عائد کیے جانے والے اس ظالمانہ محاصرے میں شامل ہونے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو روکنے کے لیے ہوائی اڈوں پر جاری ہدایات کی بھی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن امریکہ اور صہیونی حکومت کے مطالبات کو قبول کرنا اور ان کے احکامات پر عمل کرنا، عراق کی سیاسی خودمختاری اور آزاد فیصلوں کے دعوے سے مکمل طور پر متصادم ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عراق ایک ایسا تابع ریاست بن چکا ہے جو سیاسی اور اقتصادی مطالبات کو بغیر کسی شرط کے قبول کرتا ہے؟

شیخ السعیدی نے دینی اداروں، قبائلی عمائدین اور حسینی موکبوں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم اقوام پر مسلط کیے گئے اس محاصرے کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کریں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے محاصرے میں شرکت ایک بڑی غلطی ہے، جس کے نتائج کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں امام رضاؑ کی اس حدیث کا حوالہ دیا کہ اہل بیتؑ سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں میں بعض افراد ایسے بھی ہیں جن کی فتنہ انگیزی شیعوں کے لیے دجال سے زیادہ سخت ہے، اور اس کی وجہ دشمنانِ اہل بیتؑ سے دوستی اور ان کے دوستوں سے دشمنی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha